Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
27 Shawwal 1445  

اتنی جماعتیں مل کربھی ناکامی کے خوف کا شکار ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ...
شائع 16 اکتوبر 2020 10:52am

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے گوجرانوالہ اسٹیڈیم بھرناتھامگرآدھااسٹیڈیم چھوڑکراسٹیج لگایا، پہلےہی گنجائش 30ہزار تھی جواب 20ہزاررہ گئی،اتنی جماعتیں مل کربھی ناکامی کےخوف کاشکارہیں۔

وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے گوجرانوالہ اسٹیڈیم بھرناتھامگر آدھااسٹیڈیم چھوڑکراسٹیج لگایا،پہلےہی گنجائش30ہزارتھی ،اسٹیڈیم میں اب گنجائش 20 ہزاررہ گئی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اتنی جماعتیں مل کربھی ناکامی کےخوف کاشکارہیں،یہ عمران خان ہی تھاجس نےمینارپاکستان کاگراؤنڈبھی بھردیاتھا، اس سب سےمل کربھی اس کاآدھا بھی نہیں ہونا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ‏ہارٹ اسٹنٹس مینو فیکچرنگ کا افتتاح میڈیکل ٹیکنالوجی میں پاکستان کا ایک اور بڑا قدم ہے،وزیراعظم آج نسٹ سائنس پارک میں ہارٹ اسٹنٹ مینو فیکچرنگ کا افتتاح کریں گے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ یہ اسٹنٹس یورپین اسٹنڈرڈز کے مطابق ہیں، اس سہولت سے پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہو گیا جو اسٹنٹس بنانے کی میڈیکل ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div