Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

مولانا عادل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ہڑتال، سڑکوں سےٹریفک غائب

کراچی :جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قاتلوں کی...
شائع 16 اکتوبر 2020 11:55am

کراچی :جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ہڑتال ہے ،سڑکوں سے ٹریفک غائب اوربیشتر اسکول بند ہیں جبکہ تمام مکاتب فکر کے علماء تاجروں اور ٹرانسپورٹروں نے حمایت کا اعلان کیا ہے۔

معروف عالم دین مولاناعادل کےقتل پرمذہبی جماعتوں کی جانب سے ہڑتال کااعلان کیا گیا ہے،علماکمیٹی کراچی کی اپیل پر اندرون سندھ کے مختلف شہروں ہڑتال کردی گئی جبکہ تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکزبند ہیں۔

کراچی میں مولانا عادل کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف علما کمیٹی کی اپیل پرشہر میں ہڑتال ہے،جس کے باعث سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ معمول سے کم ہے، نجی گاڑیاں رواں دواں ہیں، صبح کے اوقات میں وقت کھلنے والی دکانیں اورکاروبار بھی بند کردیا گیا ہے۔

دس اکتوبر کو شاہ فیصل کالونی نمبر 2میں شمع شاپنگ سینٹر کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ڈبل کیبن گاڑی پر فائرنگ کی جس سے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل اور ان کے ڈرائیور مقصود احمد جاں بحق ہوگئے تھے ۔

علما کمیٹی کی جانب سے جمعے کو پُر امن ہڑتال کر کے احتجاج ریکارڈ کرانے کا کہاگیا ہے، لسبیلہ چوک، قیوم آباد، ناگن چورنگی،قائد آباد لیمارکیٹ سمیت دیگر علاقوں میں جمعے کی نماز کے بعد پرامن مظاہرے کئے جائیں گے ، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

بدین میں بھی مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قتل کیخلاف علما کمیٹی کی کال پر جزوی ہڑتال دکانیں بند کروانے کیلئے موٹر سائیکل سواروں کا شہر بھر میں گشت جاری ہے۔

شہدادکوٹ ، سانگھڑمیں مولاناڈاکٹرعادل خان کے قتل کیخلاف تمام چھوٹےبڑےکاروباری مراکزمکمل بندہیں۔

بلوچستان کے سرحدی شہر حب میں بھی مولاناعادل کے قتل کیخلاف شہرمیں مکمل شٹرڈاون ہڑتال ہے ،ہڑتال کےباعث شہرکے تمام کاروباری مراکز بند ہے جبکہ ٹریفک معمول سے کم ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div