Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

کورونا وائرس کے باعث پی آئی اے کو رواں سال32 ارب روپے کا نقصان

اسلام آباد:کورونا وائرس کے باعث پاکستان کی قومی فضائی کمپنی(پی...
شائع 16 اکتوبر 2020 11:55am

اسلام آباد:کورونا وائرس کے باعث پاکستان کی قومی فضائی کمپنی(پی آئی اے)کو رواں سال 32ارب روپے کا نقصان ہوا، پی آئی اے پر واجب الادا قرضہ 400ارب روپے تک پہنچ گیا۔

پاکستان کی قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے )کے چیف ایگزیکٹوآفیسرارشدملک نے کابینہ کو بریفنگ میں بتایا کہ کوروناکی وجہ سےفضائی آپریشن بند رہا،عمرہ اور حج سیزن بھی نہ ہوسکا،اسی وجہ سے رواں سال ادارہ31ارب99کروڑروپےنقصان سےدوچا ہوا۔

سی ای او ارشد ملک نے مزید بتایا کہ سال 2019میں ادارے کے منافع میں42فیصد سے زائد اضافہ ہوا،یہ منافع 8سال بعدہوا اور ادارےکومنافع 7ارب 80کروڑروپےکے قریب رہا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div