Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

غیرقانونی مچھلی کاشکار کرنے والے ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل خارج

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے غیر قانونی مچھلی کا شکار کرنے والے...
شائع 16 اکتوبر 2020 01:16pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے غیر قانونی مچھلی کا شکار کرنے والے ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے غیرقانونی مچھلی کاشکارکرنےوالے ملزمان کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت کی۔

وکیل ملزم نے کہا کہ مجسٹریٹ کی عدالت نے دس دن میں اس کیس کا فیصلہ کر لیا، ہمیں کیس کی تیاری کا وقت نہیں ملا۔

جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے کہ ہم دیر کریں تو بھی آپ نا خوش جلدی کریں تو بھی نا خوش،آپ کو خوش ہونا چاہیئے کہ بلوچستان میں مقدمات کے فیصلے تیزی سے ہو رہے ہیں، قتل کا مقدمہ بھی چار، پانچ ماہ میں سپریم کورٹ آجاتا ہے، باقی صوبوں میں تو مقدمات میں سالوں لگ جاتے ہیں،ہم آرڈر کر دیتے ہیں 2سال تک اس کیس کا فیصلہ نہ کریں۔

جسٹس قاضی محمد امین نے کہا کہ آپ نے اس معاملے میں نہ ٹرائل کورٹ اور نہ ہائیکورٹ سے رجوع کیا،آپ ساری عدالتیں چھوڑ کر سپریم کورٹ آگئے۔

سپریم کورٹ نے غیر قانونی مچھلی کا شکار کرنے والے ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی۔

یاد رہے کہ ملزمان پر بلوچستان میں غیر قانونی طور پر مچھلیاں پکڑنے کا الزام تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div