Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

'اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں'

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کوئی...
شائع 16 اکتوبر 2020 08:57pm

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کوئی سمت ہے نہ ان کو کوئی سمجھ۔ پوری اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ عناصر جلسوں کی آڑ میں اپنی کرپشن کا تحفظ چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کرپٹ عناصر کا احتساب جاری رہے گا۔ تحریک انصاف کا مینڈیٹ کرپشن کا خاتمہ ہے، اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام انتشار کی سیاست کو پہلے بھی مسترد کرچکے، اب بھی ساتھ نہیں دیں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت میں مصروف ہے.

ان کاکہنا تھا کہ اپوزیشن جومرضی کر لے، عوامی خدمت کا سفر رواں دواں رہے گا۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی سے مرض بڑھ سکتا ہے۔

وزیر اعلی نے عالمی یوم خوراک کے موقع پر 5 بڑے اقدامات کا افتتاح کیا، جبکہ گنے کی فی من قیمت 200 روپے مقرر کرنے اور جنوبی پنجاب میں 10 نومبر جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں 15 نومبر سے کرشنگ سیزن کے آغاز کی بھی منظوری دی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div