خسروبختیارکوکام سےروکنےکی درخواست، فیصلہ محفوظ
نیب انکوائری مکمل ہونےتک خسروبختیارکوکام سےروکنےکی درخواست قابل سماعت ہونےیا نہ ہونےپر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں دورکنی ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزار وکیل محمداحسن ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیرخسروبختیار کےخلاف اربوں روپےکی کرپشن کی انکوائری زیرالتواہےمجھے اس کیس میں بطور پٹیشنردھمکیاں مل رہی ہیں۔نیب میں درج کرائی گئی شکایت بھی واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ شوگر انکوائری سے آپ کا کیا تعلق ہے درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ وہ شوگر ملز کیس میں فریق تھا اسلام آباد ہائی کورٹ نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Comments are closed on this story.