Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

فلم "پرواز ہے جنون" دنیا کی سب سے بڑی فلمی مارکیٹ میں ریلیز ہوگی

پاکستانی فلم "پرواز ہے جنون" پاکستان کے بعد دنیا کی سب سے بڑی ...
اپ ڈیٹ 23 اکتوبر 2020 04:54pm

پاکستانی فلم "پرواز ہے جنون" پاکستان کے بعد دنیا کی سب سے بڑی فلمی مارکیٹ میں بھی ریلیز ہونے جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے چینی زبان میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستانی فلم "پرواز ہے جنون" آئندہ ماہ چین میں ریلیز کی جائے گی۔

enter image description here

انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستانی فلم کا چین میں ریلیز ہونا بڑی کامیابی ہے، اس سے مقامی فلموں کیلئے دنیا کی سب سے بڑی فلمی منڈی کا دروازہ کھلے گا اور فلم سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا، پاکستان چین دوستی زندہ باد۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر پاکستانی سینما کی نمائندگی کرنے والی فلم "پرواز ہے جنون" پاک فضائیہ کے عزم و حوصلے کی ولولہ انگیز داستان ہے جس میں حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر اور احد رضا میر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div