Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے نیٹ ورک کا اہم مبینہ رکن گرفتار

ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے...
اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2020 01:13pm

ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے نیٹ ورک کا مبینہ اہم رکن گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی میں بڑی کارروائی کی جس کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی "را" نیٹ ورک کے اہم رکن عبدالجبار عرف ظفر ٹینشن کو گلستان جوھر سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم بم تیار کرنے اور جدید ہتھیار چلانے کا ماہر ہے، ملزم کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ملازمت کرتا تھا جبکہ عسکری تربیت کے لیے چار مرتبہ بھارت جاچکا ہے۔

رجمان نے مزید کہا کہ ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جبکہ ملزم ایم کیو ایم حقیقی کے رہنما آفاق احمد اور کارکنوں پر حملوں میں بھی ملوث ہے اور وہ کراچی میں "را" کے سلیپر سیل کے لئے کام کررہا تھا، ملزم کو تمام ہدایات بھارت سے محمود صدیقی دیتا تھا اور محمود صدیقی کی طرف سے بھیجی گئی حوالہ ہنڈی کی رقم وصول کرتا رہا تھا، بھیجی گئی رقم دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال کی جاتی تھی۔

ملزم اجمل پہاڑی اور ارشد چھوٹا گروپس کے ساتھ کام کرتا رہا ہے جبکہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر دو دفعہ جیل بھی جا چکا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div