انٹربینک: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا
کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قدر میں 36 پیسے کی مزید...
کاروبار
کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قدر میں 36 پیسے کی مزید کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر 36 پیسے مزید سستا ہوا ہے جس سے اس کی قدر 160 روپے 62 پیسے سے کم ہوکر 160 روپے 26 پیسے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، 14 اکتوبر سے اب تک امریکی کرنسی کی قدر 3 روپے 61 پیسے کم ہوچکی ہے۔
13 اکتوبر کو انٹربینک میں ڈالر 163 روپے 87 پیسے جبکہ آج 160 روپے 26 پیسے پر بند ہوا ہے۔ اس کچھ عرصے کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر 3 روپے 61 پیسے کم ہوگئی ہے۔
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.