Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

آئی فون 12 کا ایسا فیچر جو آپ کو دنگ کردے گا

گزشتہ دنوں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 12 کی لائن اپ...
اپ ڈیٹ 03 نومبر 2020 12:04pm
سائنس

گزشتہ دنوں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 12 کی لائن اپ لانچ کی تھی جس کے بعد کمپنی کو تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا، کیونکہ یہ اپنے پہلے سے مہنگے فون کے ساتھ چارجر اور ائیرپوڈز نہیں دے رہے تھے۔

کمپنی کے مطابق آئی فون کی نئی لائن اپ میں شامل آئی فون 12 پرو میں ایک نئے ٹیلی فوٹو لینس کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں 2.5 ایکس اوپٹیکل زوم فیچر ہوگا جب کہ اس کے 12 پرو میکس ورژن میں 5 ایکس اوپٹیکل زوم ہوگا۔

اب آئی فون 12 کی ایک اور خاصیت سامنے آئی ہے اور وہ یہ ہے کہ آئی فون 12 کسی بھی شخص کا قد بالکل درست بتا سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے آئی فون 12 میں "لی ڈی اے آر" سینسر موجود ہے جو لوگوں کو کیمرے کے ذریعے اسکین کرکے ان کے قد کی بلکل درست پیمائش کرسکتا ہے کہ آیا وہ شخص کتنے فٹ کا ہے۔

آئی فون 12 کا یہ سینسر لائٹ بیم کی مدد سے کام کرتا ہے اور سامنے کھڑے شخص کو کیمرے سے اسکین کرنے پر یہ اس کا قد بتا دے گا۔

کمپنی کے مطابق یہ سینسر 2020 آئی پیڈ پرو اور آئی فون 12 پرو میکس میں موجود ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ فیچر انسان کا قد بالکل درست بتاتا ہے لیکن کبھی کبھی یہ 100 فیصد تک درست نہیں ثابت ہوتا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div