Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

آئی فون 12 کی ایسیسیریز کی قیمتوں کا اعلان

ایپل نے آئی فون 12 پرو میکس اور آئی فون 12 منی کے پری آرڈرز کا...
شائع 10 نومبر 2020 10:39am
سائنس

ایپل نے آئی فون 12 پرو میکس اور آئی فون 12 منی کے پری آرڈرز کا آغاز کردیا ہے، اور اب کمپنی نے آئی فون 12 کی ایسیسیریز کی قیمتوں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

ٹیکنالوجی سائٹ دی ورج کے مطابق ایپل نے آئی فون 12 کی ایسیسیریز کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے جس میں نیا "میگ سیف ڈوو چارجر" اور "لیدر کیس" بھی شامل ہے۔

آئی فون کے نئے چارجر کی قیمت 129 ڈالرز یعنی پاکستانی 20 ہزار 530 روپے رکھی گئی ہے جو کہ ایک وقت میں آئی فون کے ساتھ ساتھ ایپل واچ کو بھی چارج کر سکتا ہے۔

The Verge
The Verge

** **

کمپنی کے مطابق آئی فون کے 129 ڈالرز کے چارجر کے ساتھ پاور برک (ایڈاپٹر) نہیں ملے گی، صارفین کو 20 واٹ یو ایس بی سی پاور برک 19 ڈالرز میں الگ سے خریدنا ہو گا۔

کمپنی کی جانب سے چارجر کی قیمت کا اعلان تو کر دیا گیا ہے لیکن یہ صارفین کب سے خرید سکیں گے، اس حوالے سے کمپنی نے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

Leather cases for iPhone 12
Leather cases for iPhone 12

** **

علاوہ ازیں ایپل نے نئے چارجر کے علاوہ نئے لیدر کیس بھی پیش کیے ہیں جسے صارفین 129 ڈالرز میں خرید سکتے ہیں اور یہ لیدر کیسز آئی فون 12 کے چاروں ماڈلز کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div