Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

ہارڈس ویلجوئن پشاور کو ٹائٹل جتوانے کیلئے پرامید

جنوبی افریقہ اور پشاور زلمی کے فاسٹ بولر ہارڈس ویلجوئن پشاور...
شائع 13 نومبر 2020 10:07pm

جنوبی افریقہ اور پشاور زلمی کے فاسٹ بولر ہارڈس ویلجوئن پشاور زلمی کو پی ایس ایل فائیو کا ٹائٹل جتوانے کیلئے پرا مید ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ پلے آف مرحلے کیلئے پشاور زلمی میں شامل جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ہارڈس ویلجوئن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ زلمی فیملی کا حصہ بن کر خوش ہیں اور پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ اُن کا بہترین وقت گزر رہا ہے۔

ہارڈس ویلجوئن نے کہا کہ یاسر شاہ سے سب سے زیادہ دوستی ہوگئی ہے، شعیب ملک بھی بہترین ٹیم میٹ ہیں۔ اس کے علاوہ بھی تمام پاکستانی اور غیر ملکی کرکٹرز کے ساتھ اچھا وقت گزر رہا ہے۔

enter image description here

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں کوویڈ 19 کی صورتحال کے پیش نظر اب جہاں بھی کرکٹ ہو وہ کسی نعمت سے کم نہیں اور پاکستان میں کرکٹ کھیل کر اچھا محسوس ہورہا ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ پلے آف میچز میں شریک ہوکر خوشی ہورہی ہے، اب تک پریکٹس سیشز اور دونوں پریکٹس میچز بہت مددگار رہے اور وہ اپنی کارکردگی سے زلمی کو ٹائٹل جتوانا چاہتے ہیں۔

ویلجوئن نے مزید کہا کہ ڈیرن سیمی کی کمی محسوس ہورہی ہے لیکن ٹیم جیت کیلئے پرامید ہے۔