انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار
کراچی: انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں ایک بار پھر اضافے کا...
کاروبار
کراچی: انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں ایک بار پھر اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر 32 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے مزید مہنگا ہوا ہے جس سے اس کی قدر 160 روپے 73 پیسے سے بڑھ کر 161 روپے 05 پیسے ہوگئی ہے۔
پچھلے ایک ماہ میں ہونے والی کمی کے بعد اب ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے پہلے روز سے اب تک انٹربینک میں امریکی ڈالر 2 روپے 89 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.