Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے،دفترخارجہ

اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی اشتعال ...
شائع 26 نومبر 2020 01:08pm

اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے،بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

پاکستان نے لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ پربھارت سے شدید احتجاج کیا اور بھارتی ناظم الامور کوطلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھمایا ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی طرف سے 25 نومبر کو ایل او سی پرشہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا،جس کی نتیجے میں 33 سالہ بے گناہ شہری شہید ہوا ، بھارتی فوج لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پرمسلسل بھاری ہتھیاروں اور توپخانے سے شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے ۔

ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا ہے کہ رواں برس بھارتی فوج نے 2840 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ، بھارتی اشتعال انگیزیوں سے رواں سال ا بتک 27 معصوم شہری شہید جبکہ 245شہری زخمی ہوئے ۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے،بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div