Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرڈیننس فیکٹری کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا...
شائع 27 نومبر 2020 07:25pm

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف کومختلف پیداواری یونٹ کی کاردگی پربریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ مسلح افواج کیلئے ریڑھ کی ہڈی کاکام کررہی ہے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کومستقبل کے منصوبوں اورجدت لانےکےاقدامات سے آگاہ کیاگیا۔ آرمی چیف کو مسلح افواج کی آپریشنل ضروریات پربھی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کی پیشرفت اورقومی خزانےکی بچت کےاقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ مسلح افواج کیلئے ریڑھ کی ہڈی کاکام کررہی ہے۔ ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اورجدت پسندی سےمستقبل کےچیلنجزسےنمٹاجاسکتاہے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے ڈسپلےلاؤنچ کا بھی دورہ کیا۔ جہاں آرمی چیف نے نئی تیارکردہ دفاعی مصنوعات کاجائزہ لیا ۔ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ پہنچنے پر چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div