Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

بانی پی ٹی آئی، بشرٰی بی بی کے خلاف نئی تحقیقات پر نیب سے جواب طلب

اس کیس میں سزا پہلے ہی سنائی جاچکی ہیے، اڈیالہ جیل میں بھی ٹرائل چل رہا ہے، وکیلِ صفائی کا استدلال
شائع 08 مئ 2024 03:44pm

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشرٰی بی بی نے توشہ خانہ کیس میں نیب کی نئی نیب انکوائری کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

چیف جسٹس عامر فاروق اورجسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر پیش ہوئے۔

ان کا موقف تھا کہ اس کیس میں سزا سنائی جاچکی ہے اور میاں بیوی پر اڈیالہ جیل میں ایک ٹرائل چل رہا ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے وکیل کا استدلال تھا کہ جس ریفرنس میں کال اپ نوٹس آیا ہے اس میں وہ پہلے ہی گرفتار ہیں۔ نیب کو کسی بھی قسم کے ایکشن سے روکا جائے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ کال اپ نوٹس پہلے سے غیر موثر ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

imran khan

Islamabad High Court

Tosha Khana Reference

bushra bibi

NOTICE TO NAB