Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزیر دفاع کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چین کے وزیردفاع نے ملاقات کی ۔...
شائع 30 نومبر 2020 06:35pm

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چین کے وزیردفاع نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات میں چینی کے وزیر دفاع نے سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کے لیے پاک فوج کے اقدامات کی تعریف کی ہے ۔

اس موقعے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امور پر پاکستان کے موقف کی حمایت پر چین کے مشکور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔ مستقبل میں بھی پاکستان اور چین ایک ساتھ کھڑے رہیں گے۔

ملاقات میں پاکستان اور چین کی افواج میں تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے ۔ چینی وزیر دفاع کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا انہوں نے یادگار شہداء پر پھول رکھے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div