Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

خیبرپختونخوا حکومت نے رواں مالی سال کا بجٹ اسمبلی میں پیش کردیا

مالی سال 2023-24 کے بجٹ کا کل تخمینہ 1360 ارب ہے
شائع 10 مئ 2024 06:21pm

خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 2023-24 کی 1300 ارب سے زائد روپے کی بجٹ اسمبلی میں پیش کردی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس ا سپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ وزیر خزانہ آفتاب عالم نے مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت نے یکم جولائی 2023 سے 31 اکتوبر تک چار ماہ کے لیے اخراجات اور 1 نومبر سے 29 فروری تک مزید چار ماہ کے اخراجات کی منظوری دی تھی اور موجودہ صوبائی اسمبلی سے 1 مارچ سے 29 مارچ تک ایک ماہ کے اخراجات کی منظور لی گئی۔

مالی سال 2023-24 کے بجٹ کا کل تخمینہ 1360 ارب ہے جس میں جاری اخراجات کا کل تخمینہ 1059 ارب روپے ہے جبکہ ترقیاتی اخراجات کا کل تخمینہ 301 ارب روپے ہے۔

بجٹ میں ٹریکٹرز اور کیڑے مار ادویات پر سیلز ٹیکس لگانے کی تیاری

وزیر خزانہ نے مالی سال 2022-23 کے ضمنی بجٹ بھی پیش کیا جس کا کُل تخمینہ 306 ارب 52 کروڑ روپے ہے۔ بجٹ پیشی کے دوران اپوزیشن ممبران نے ایوان سے واک آوٹ کیا لیکن سنی اتحاد کونسل کے ممبر اکبر ایوب نے جاکر اپوزیشن ممبران کو منا لیا جس کے بعد اپوزیشن ممبران واپس آگئے۔

budget

KPK Assembly

KPK Government

Budget 2024 25