Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

لاہور میں جدید بس ٹرمینل بنانے کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری

لاہور میں جدید بس ٹرمینل بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیراعلیٰ...
شائع 01 دسمبر 2020 10:28am

لاہور میں جدید بس ٹرمینل بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بس ٹرمینل بنانے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت لاہور میں اجلاس ہوا ،جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی اور عوام کو معیاری سفری سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور میں جدید بس ٹرمینل بنانے کا فیصلہ کیا گیاجبکہ عثمان بزدار نے بین الاقوامی معیار کا بس ٹرمینل بنانے کی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نیا بس ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بنایا جائے گا،فیصل آباد اور ملتان میں بھی نئے بس ٹرمینل بنائیں گے۔

عثمان بزدار نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو 10 دسمبر تک بس ٹرمینل کا ڈیزائن پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی ،بسیں معیاری اور پائیدار ہونی چاہئیں، الیکٹرک بسوں کی خریداری کیلئے ضروری امور جلد نمٹائے جائیں ،خریداری کا عمل شفاف اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہونا چاہیئے،الیکٹرک بسوں سے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں کمی ہوگی۔

عثمان بزدار کا مزیدکہنا تھا کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا دائرہ کار پنجاب کے ہر شہر تک پھیلائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اجلاس کے دوران پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کی منظوری بھی دی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div