Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی...
شائع 01 دسمبر 2020 07:14pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 9 ہزار 200 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 9 ہزار 200 اور 10 گرام سونا 93 ہزار 621 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 29 ڈالرز کے اضافے سے 1801 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 20 اور 16 روپے کے اضافے سے بالترتیب 1200 اور 1028 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

30 نومبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 1150 روپے کی مزید کمی ہوئی تھی جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 8 ہزار 850 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1150 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 986 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 8 ہزار 850 اور 10 گرام سونا 93 ہزار 321 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 15 ڈالرز کی کمی سے 1772 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1180 اور 1012 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

28 نومبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی تھی جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار اور 10 گرام سونا 94 ہزار 307 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 20 ڈالرز کی کمی سے 1787 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1180 اور 1012 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div