Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کابینہ اجلاس، نیب اور امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی میں ایم او یو کی منظوری

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جن اپوزیشن ارکان کے استعفے آئے...
شائع 29 دسمبر 2020 07:41pm

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جن اپوزیشن ارکان کے استعفے آئے قبول ہونے چاہئیں ۔ کابینہ نے نیب اور امریکی ادارے ایف بی آئی میں ایم او یوسائن کرنے کی منظوری دیدی ۔

وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں ملک بھرسے گیس کی قلت ختم کرنے کی ہدایت دے دی ۔ کابینہ نے سیکٹر ای ایٹ اورای نائن میں شادی ہالزسمیت تجاوزات ہتانے کا مشترکہ فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعظم کی اسلام آباد میں تجاوزات ہٹانے کی تین ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی ۔ اجلاس میں امریکہ میں پاکستانیوں کے اثاثے ،گیس کی قلت، تجاوزات سمیت قومی امورپرغورکیا گیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے رائے دی کہ اسپیکرصاحب کوچاہئے بلاتاخیراستعفے قبول کریں ۔ جن اپوزیشن ارکان کے استعفے آئے قبول ہونے چاہئیں ۔

ذرائع کے مطابق امریکہ میں پاکستانیوں کے خفیہ اثاثے اب چھپے نہیں رہیں گے ۔ کابینہ نے نیب اور امریکی ادارے ایف بی آئی میں ایم او یو سائن کرنے کی منظوری دیدی ۔دونوں ممالک اپنے اپنے شہریوں کے اثاثوں تک رسائی دیں گے معاہدہ جلد ہوگا ۔ وفاقی کابینہ کواسلام آباد کے مارگلہ روڑپرتجاوزات سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔

وزیراعظم کی اسلام آباد میں تجاوزات ہٹانے کی تین ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی ۔ مارگلہ روڑپرایف سی کیمپ اورٹریفک پولیس کے دفاترہٹانے کی ہدایت کی گئی ۔

کابینہ نے مزید کہا کہ مشترکہ سیکٹر ای ایٹ اورای نائں میں شادی ہالزسمیت تجاوزات ہٹائی جائیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ تین سے چھ ماہ کے اندرتجاوزات ہٹاکرگرین بیلٹ بحال کئے جائیں ۔ ملک امین اسلم نے وزیراعظم کوتجاوزات ہٹانے کے حکم پرخراج تحسین پیش کیا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد کو ماڈل سٹی بنانے کا وعدہ پورا کریں گے۔ وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس میں ملک بھر گیس کی قلت ختم کرنے کی ہدایت دیدی ۔

NAB

pm imran khan

federal cabinet

opposition

resignations

FBI

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div