Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 2020 کیلئے ایوارڈز کا اعلان کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 2020 کیلئے ایوارڈز کا اعلان کردیا،...
شائع 01 جنوری 2021 06:30pm

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 2020 کیلئے ایوارڈز کا اعلان کردیا، بابر اعظم 2 ایوارڈز لے اڑے، محمد رضوان سال کے بہترین ٹیسٹ کھلاڑی قرار پائے جبکہ کیویز کیخلاف فواد عالم کی اننگز کو سال کی بہترین انفرادی اننگز قرار دیا گیا۔

پی سی بی ایوارڈز 2020 کا اعلان، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میلہ لوٹ لیا۔ وہ "موسٹ ویلیو ایبل پلیئر" اور "وائٹ بال کرکٹر آف دی ائیر" کے ایوارڈ لے اڑے۔

دوسری جانب وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ٹیسٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ بہترین انفرادی کارکردگی کا ایوارڈ فواد عالم کے نام رہا۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ کو "بیسٹ ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹر" جبکہ روحیل نذیر کو "ایمرجنگ ڈومیسٹک کرکٹر" کا ایوارڈ دیا گیا۔ کامران غلام "ڈومیسٹک کے بہترین کرکٹر" قرار پائے۔

عالیہ ریاض "بہترین ویمن کرکٹر" جبکہ فاطمہ ثناء کو "ایمرجنگ ویمن کرکٹر" کا ایوارڈ ملا۔ آصف یعقوب بہترین امپائر قرار پائے۔

پاکستان ٹیم نے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں جاکر ان کا شکریہ ادا کیا، اس اقدام پر اس ٹیم کو "اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ" دیا گیا۔

cricket

PCB

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div