Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

مچھ واقعے کیخلاف کراچی میں8مقامات پر دھرنا جاری

کراچی :مچھ واقعے کیخلاف کراچی میں 8مقامات پر دھرنا جاری ہے،دھرنے...
اپ ڈیٹ 06 جنوری 2021 11:05am

کراچی :مچھ واقعے کیخلاف کراچی میں 8مقامات پر دھرنا جاری ہے،دھرنے کے بعد مختلف شاہراہیں بند پڑی ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کے 8 مقامات پر ایم ڈبلیو ایم کا دھرنا جاری ہے،جس میں شارع فیصل پر کالونی گیٹ اور ملیر 15کے قریب احتجاج کیا جا رہا ہےجس کے باعث ڈرگ روڈ تا ملیر دونوں ٹریک پر ٹریفک معطل ہے ۔

پولیس کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی پر دھرنا برقرار ہے، کیپری سینما سے گرو مندر جانے والا روڈ ٹریفک کیلئے بند ہے۔

ٹریفک پولیس نے عوام کو کوریڈور تھری اور سولجر بازارکا روٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب بھی دھرنا جاری ہے، ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بھی عباس ٹاؤن کے قریب احتجاج کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب دھرنے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، کامران چورنگی کے قریب بھی دھرنا جاری ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق جوہرموڑ اور پہلوان گوٹھ میں بھی دھرنا جاری ہے،کراچی:دھرنوں کے باعث مختلف شاہراہیں بند ہیں اور عوام کومنزل پر پہنچنے میں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔

karachi

quetta

protest

much incident