پہلا ٹیسٹ: انگلینڈ نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
گال: انگلینڈ نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر 2...
گال: انگلینڈ نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر 2 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق گال میں کھیلے گئے میچ کے پانچویں اور آخری روز 74 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم نے 38 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز آگے بڑھائی اور مزید کوئی وکٹ گنوائے ہدف حاصل کرلیا۔
جونی بیرسٹو 35 اورڈین لورینس 21 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، پہلی اننگزمیں ڈبل سنچری اسکور کرنے پر انگلش کپتان جو روٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 22 جنوری سے شروع ہوگا۔
مزید خبریں
شکیب الحسن کا سیلفی لینے والے مداح پر تشدد، فون بھی چھینے کی کوشش
چئیرمین پی سی بی کا 3 ماہ میں بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا اعلان
اذلان شاہ ہاکی کپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور جاپان کے میچ کا کیا نتیجہ رہا
نہ حارث نہ ہی عامر بلکہ، بھارتی کرکٹ ماہرین کن پاکستانی بالرز کو خطرناک سمجھ رہے ہیں؟
قومی کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے روانہ
نسیم شاہ کی حرکت پر وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ہنس پڑے
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.