Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

انٹربینک میں ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی ...
شائع 19 جنوری 2021 07:37pm
کاروبار

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی قدر میں مزید اضافہ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر 9 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج منگل کے روز ڈالر 9 پیسے مزید مہنگا ہوا ہے، جس سے اس کی قدر 160 روپے 52 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 61 پیسے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں 300 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 850 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 850 روپے اور 10 گرام سونا 96 ہزار 750 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 10 ڈالرز کے مزید اضافے سے 1844 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1300 اور 1115 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

karachi

inter bank

america currency

us dollar

dollar hike

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div