Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

گمشدہ جیک ما منظرِعام پر آگئے۔۔۔

معروف آن لائن تجارتی کمپنی "علی بابا" کے بانی جیک ما 2 ماہ سے ...
شائع 20 جنوری 2021 12:06pm

معروف آن لائن تجارتی کمپنی "علی بابا" کے بانی جیک ما 2 ماہ سے زائد عوامی منظرنامے سے پراسرار طور پر غائب رہنے کے بعد سامنے آگئے۔

جیک ما نے گزشتہ روز ویڈیو لِنک کے ذریعے دیہی اساتذہ کی زیر قیادت سماجی بہبود کے پروگرام میں شرکت کی۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’عالمی وبا کورونا کے بعد جلد ملاقات کریں گے۔‘

خیال رہے کہ چین کے ریگولیٹری نظام پر تنقید کے بعد جیک ما کے پراسرار طور پر لاپتا ہونے کی خبروں سے متعلق سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں میں اضافہ ہوگیا تھا۔

چین کے سب سے ہائی پروفائل آنٹرپرینر اکتوبر کے اواخر میں شنگھائی کے فورم میں بیان دینے کے بعد سے عوامی منظر نامے پر دکھائی نہیں دیے تھے، جہاں انہوں نے ایک تقریر میں چین کے ریگولیٹری نظام پر تنقید کی تھی۔

چین کے ریگولیٹری نظام کے افسران کے ساتھ اختلاف کی وجہ سے علی بابا کے آنٹ گروپ کے فن ٹیک کے 37 ارب ڈالر کا خسارہ ہوا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div