Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

پاکستان اور امت مسلمہ میں اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان اورامت مسلمہ میں...
شائع 21 جنوری 2021 03:59pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان اورامت مسلمہ میں اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے،پاکستان نے اسلامو فوبیا کے حوالے سے سب سے زیادہ آوازاٹھائی۔

وزیراعظم عمران خان سے علما ومشائخ کے وفد نے ملاقات کی، جس میں علمائے کرام نے اسلاموفوبیا،مسئلہ کشمیر اور اسرائیل کے حوالے سے واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

علمائے کرام کے وفد سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے انتہا پسندی، فرقہ واریت سے نمٹنے اور مسائل کے حل کیلئے علما ءکے کلیدی کردارکو سراہا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان اورامت مسلمہ میں اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک کودرپیش مسائل کے حل کیلئے علمائے کرام کی مشاورت اوررہنمائی لیتے رہیں گے،ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے حوالے سے جید علمائے کرام کا کردارکلیدی حیثیت رکھتا ہے ،پاکستان نے اسلامو فوبیا کے حوالے سے سب سے زیادہ آوازاٹھائی۔

علمائے کرام کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نہ صرف پاکستان کے عوام بلکہ پوری امت مسلمہ کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کی ہے ۔

علما ءنے اقلیتوں کے تحفظ کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان میں اقلیتیں خود کو محفوظ تصورکرتی ہیں، بھارت میں اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں۔

علمائے کرام نے پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے وزیراعظم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

pm imran khan

پاکستان

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div