Aaj TV News

BR100 4,846 Decreased By ▼ -6 (-0.12%)
BR30 25,744 Increased By ▲ 73 (0.28%)
KSE100 45,082 Decreased By ▼ -105 (-0.23%)
KSE30 18,464 Decreased By ▼ -21 (-0.11%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 725,602 4584
DEATHS 15,501 58
Sindh 269,126 Cases
Punjab 250,459 Cases
Balochistan 20,321 Cases
Islamabad 66,380 Cases
KP 99,595 Cases

ملک میں کورونا سے مزید 74 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 11 ہزار 450 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعاد و شمار کے مطابق ملک میں24 گھنٹےمیں کورونا کے 41 ہزار 285 ٹیسٹ کیےگئے، جس کے بعد اس وائرس کی تشخیص کے لئے کئے گئے ٹیسٹس کی تعداد 77 لاکھ 64 ہزار 114 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار 563 نئے کیس سامنے آئے ہیں اس طرح ملک میں اس وبا کا شکار افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 477 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 81 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد ملک میں اس وبا کو ہرانے والوں کی تعداد 4لاکھ 92 ہزار 207 ہوگئی ہے جب کہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 820 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے کورونا کے مزید 74 مصدقہ مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، اس طرح ملک میں اس وبا کے ہاتھوں لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 11 ہزار 450 ہوگئی ہے جب کہ 2 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔