Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

سونے کی قیمت میں معمولی کمی

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی...
شائع 10 فروری 2021 09:08pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 96 ہزار 022 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 2 ڈالرز کی کمی سے 1841 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1390 اور 1192 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div