Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سی پیک مغربی روٹ پر اہم منصوبے پر کلیدی پیشرفت

پاک، چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پرایک اوراہم منصوبہ...
شائع 14 فروری 2021 07:51pm

پاک، چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پرایک اوراہم منصوبہ پرکلیدی پیشرفت۔ہکلہ، ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کے پہلے حصہ پر95فیصد کام مکمل کر لیاگیا۔نیشنل لاجسٹک سیل نے پاک فوج کی 'سرسبز و شاداب پاکستان' مہم کے تحت موٹروے کے دونوں اطراف ڈیڑھ لاکھ درخت بھی لگائے ہیں۔

سی پیک کا مغربی روٹ پرایک اوراہم منصوبہ تکمیل کےقریب پہنچ گیا۔ہکلہ، ڈیرہ اسماعیل خان موٹروےتکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔چار رویہ موٹروے کی لمبائی 285 کلومیٹر ہے۔

ہکلہ،ڈیرہ اسماعیل خان موٹروےکایارک سے رحمانی خیل کا پہلا حصہ 55کلومیٹر پرمشتمل ہے۔این ایل سی نے 55 کلومیٹر ٹریک پر95فیصد کام مکمل کر لیا جس میں شاہراہ کے علاوہ 2انٹرچینج، 6 انڈر پاس، 4 پل،رہائشی سہولیات اور ٹول پلازے شامل ہیں جبکہ وزن کے کانٹوں کی تعمیر 31 مارچ سے قبل مکمل کر لی جائے گی۔

این ایل سی نے پاک فوج کی 'سرسبز و شاداب پاکستان' مہم کے تحت موٹروے کے دونوں اطراف ڈیڑھ لاکھ درخت لگادیے۔

ہکلہ،ڈیرہ اسماعیل خان موٹروےکی تعمیرسےاسلام آباد تا ڈیرہ اسماعیل خان فاصلہ کم ہو جائے گا۔موٹروے،قومی شاہراہوں این 50اور این 55 کو بھی باہم جوڑے گی۔موٹروے اجناس کی بروقت منڈیوں تک رسائی اور تجارت کے فروغ کاباعث ہوگی ،جس سےمعاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

CPEC

tree planting campaign

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div