Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

آپریشن ردالفساد کا بنیادی محور عوام ہیں، ہرپاکستانی اس کاحصہ ہے،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی:پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے...
شائع 22 فروری 2021 03:48pm

راولپنڈی:پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد کا بنیادی محورعوام ہیں ، ہرپاکستانی اس کاحصہ ہے،کراچی میں امن قائم کیا، یہ شہر کرائم انڈیکس میں چھٹے نمبر پر تھا جو آپریشن ردالفساد کے بعد اب 106پرآگیاہے،آپرینم ردالفساد کے تحت سرحدوں کومحفوظ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابرافتخارنے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ آج آپریشن ردالفساد کو4سال مکمل ہوگئے ہیں،آپریشن کا تفصیلی جائزہ پیش کیاجائے گا،22فروری2017کوآرمی چیف کی قیادت میں آپریشن کاآغازہوا،یہ آپریشن کسی خاص علاقےتک محدودنہیں تھا،آپریشن ردالفسادپورے ملک میں محیط ہے،آپریشن کا مقصدعوام کا ریاست پراعتمادبحال کرناتھا۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ آپریشن کابنیادی محورپاکستان کےعوام ہیں،یہ آپریشن دہشتگردی اور انتہاپسندی کخلانف شروع ہوا،طاقت کا استعمال صرف ریاست کی ذمہ داری ہے،ملک بھرمیں دہشتگردوں کےسہولت کاروں کاخاتمہ کیاگیا،آپریشن کامقصددہشتگردعناصرکوغیرمؤثرکرناتھا۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ 2010سے2017 تک مختلف علاقےدہشتگردوں سےکلیئرکرائے،قبائلی اضلاع میں ریاست کی رٹ بحال کی گئی،کلیئرشدہ علاقوں کومستقل محفوظ بنانابڑاچیلنج تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ 4سال میں3لاکھ75ہزارسےزائدانٹیلی جنس بیس آپریشن کئے گئے،پنجاب میں34ہزاراوربلوچستان میں80ہزارآپریشن کئےگئے،سندھ میں ڈیڑھ لاکھ اورخیبرپختونخوا میں 92ہزارآپریشن کئےگئے،آپریشنز میں دہشتگردوں کےنیٹ ورکس کوتباہ کیا گیا،آپریشنزمیں آربن ٹیررزم کامکمل خاتمہ کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے72ہزارسےزائدغیرقانونی اسلحہ ریکور کیاگیا،پاک افغان سرحد پر 1684سرحدپارحملے ہوئے، 750 کلومیٹررقبے پرریاست کی رٹ بحال کی گئی،آپریشن کے دوران قبائلی اضلاع میں 450چیک پوسٹ قائم کی گئیں،صورتحال کنٹرول میں آنےپر42فیصدچیک پوسٹ ختم کی گئیں،ڈی مائننگ کےدوران2جوان شہید119زخمی ہوئے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ 78سےزائددہشتگردتنظیموں کیخلاف ایکشن لیاگیا،مذہب کےنام پر دہشتگردی کیلئےاکسانےکامنصوبہ ناکام بنایا،پیغام پاکستان کےتحت ملک بھرمیں مہم چلائی گئی،پیغام پاکستان میں علماکرام کا کردار قابل تعریف ہے،بھارت کی جانب سےپراپیگنڈا مہم کوبےنقاب کیاگیا،گلگت بلتستان میں مہدی شاہ نےبھارتی سازش کوبےنقاب کیا،مہدی شاہ نےبتایاکہ بھارت نےان کےخاندان کوکیسےاستعمال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں امن بحال کیا،2006میں کراچی کرائم انڈیکس میں چھٹےنمبرپرتھا،کراچی کرائم انڈیکس میں 106نمبرپرآگیا ہے،ٹیررزم سےٹورزم کاسفرانتہائی مشکل تھا ،دہشتگردی کےخاتمےسےملک میں سیاحت کو فروغ ملا۔

ترجمان پاک فو ج نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کا دائرہ مختلف شعبوں تک محیط تھا،نیشنل ایکشن پلان پر بڑی حد تک کام مکمل ہوچکا ہے ،جوکام ہم نےکرنےتھےوہ بڑی حدتک ہوچکے ہیں،ہم نےطویل سفرطےکیا ہےمگراب بھی بہت چیلنجزہیں،پاکستان کا امن افغانستان سے جڑا ہے، افغانستان میں امن کےبغیرپاکستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

DG ISPR

Major General

Babar Iftikhar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div