Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پنجاب: سینیٹ الیکشن ، سینیٹرز بلامقابلہ منتخب

پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نون کے پانچ پانچ جبکہ مسلم لیگ قاف کا ایک...
شائع 25 فروری 2021 07:32pm

پنجاب سے تمام سینیٹرز سینیٹ الیکشن کیلئے بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نون کے پانچ پانچ جبکہ مسلم لیگ قاف کا ایک سنیٹر ایوان بالا پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈیل یا بغاوت کا خوف۔ پنجاب سے سینیٹ انتخابات کیلئے تمام اضافی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نون کے پانچ پانچ جبکہ مسلم لیگ قاف کا ایک سنیٹر ایوان بالا پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

پنجاب سے سینیٹ انتخابات میں ڈرامائی موڑ آ گیا۔ پنجاب سے تمام 11 نشستوں پر حکومت اور اپوزیشن کے 11 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ آج کاغذات نامزدگی واپس لینے کے آخری روز حکومت و اپوزیشن کے تمام اضافی امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لئے۔

ذرائع کے مطابق جنرل نشست پر مسلم لیگ نون کے زاہد حامد، سعود مجید، سیف الملوک کھوکھر اور بلیغ الرحمن کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد افنان اللہ خان، ساجد میر اور عرفان صدیقی کامیاب ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ، محمد خان مدنی، عمر سرفراز چیمہ، ظہیر عباس کھوکھر اور اعجاز حسین منہاس نے اپنے کاغذات واپس لئے جس کے بعد اعجاز چوھدری، عون عباس بپی اور سیف اللہ نیازی سینیٹر منتخب ہو گئے۔

پیپلزپارٹی کے امیدوار عظیم الحق منہاس نے بھی اپنے کاغذات واپس لے لئے جبکہ حکومتی اتحادی مسلم لیگ قاف کے کامل علی آغا جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہو چکے ہیں۔

ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پر مسلم لیگ نون کے اعظم نذیر تارڑ اور پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی ظفر امیدوار تھے لہذا وہ پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے تھے۔ خواتین کی دو نشستوں پر تین امیدوار تھے، مسلم لیگ نون کی جانب سے سائرہ افضل تارڑ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جس کے بعد مسلم لیگ نون کی سعدیہ عباسی اور پی ٹی آئی سے ڈاکٹر زرقا خواتین کی دو نشستوں پر سینیٹر منتخب ہو گئیں۔

الیکشن کمیشن نے جنرل نشست پر لیگی رہنماء پرویز رشید اور خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی امیدوار نیلم ارشاد کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div