Aaj.tv Logo

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 22افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 1,592نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13,227ہوگئی جبکہ 592,100افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید1,592نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5لاکھ92ہزار100ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ 59ہزار855ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ77ہزار823افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں74ہزار027،اسلام آباد میں45ہزار740،بلوچستان میں19ہزار117 ،گلگت بلتستان میں4959اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے10ہزار579کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندں سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید22مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 13227ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4426افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 5565،خیبرپختونخوا میں 2113،اسلام آباد میں509،بلوچستان میں201اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث311 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ18ہزار415 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے1,609مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,210افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ60ہزار458مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران34ہزار347کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1592افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 92لاکھ46ہزار827افراد کے ٹیسٹ کےگ جا چکے ہیں۔