Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

لاہورہائیکورٹ: آمدن سے زائد اثاثہ کیس، رانا ثناء اللہ کی ضمانت میں توسیع

لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں مسلم لیگ نون کے...
شائع 10 مارچ 2021 10:18pm

لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ کی عبوری ضمانت میں 22 مارچ تک توسیع کر دی گئی۔ رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ اکثریتی ووٹ توڑنے کے لیے پریشر ڈالا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے۔

رانا ثناءاللہ عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کے سامنے پیش ہوئے۔

جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کو آگاہ کیا گیا کہ رانا ثناء کے وکلا سپریم کورٹ اسلام آباد میں مصروفیت کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے۔ جس کے بعد عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

عدالتی کارروائی کے بعد رانا ثناء نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ حکومت خود کرپشن کرتی ہے پھر کرپشن کا شور مچاتے ہیں انکے یو ٹرن انتقام پوری قوم جان چکی ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ عبدالغفور حیدری نے حکومتی آفر مسترد کر دی ہے پی ڈی ایم نے عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے لیے نامزد کیا ہے. رانا ثنااللہ نے کہا کہ پہلے وزیراعظم نے الزام لگایا کہ بلوچستان میں ستر کروڑ لگا کر سینٹ کی نشست جیتی گٸی اور انہیں کو ساتھ ملا لیا۔

PPP