Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

'ووٹ کو بے توقیر کیا گیا تو ملک تقسیم ہوگا'

مسلم لیگ ن کےرہنما احسن اقبال کہتے ہیں ووٹ کوبےتوقیرکیاگیا تو...
شائع 23 مارچ 2021 07:39pm

مسلم لیگ ن کےرہنما احسن اقبال کہتے ہیں ووٹ کوبےتوقیرکیاگیا تو ملک تقسیم ہوگا۔پاکستان میں عوام کومشکلات کاسامناہے۔22کروڑ عوام کےووٹ کی عزت محفوظ نہیں۔ 2018میں ن لیگ کوووٹ ڈالاگیالیکن نتیجہ کچھ اورنکلا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج عوام مہنگائی اوربےروزگاری سے پریشان ہیں۔یونیورسٹیوں کوفنڈز نہ دینامستقبل سےکھیلناہے۔کشمیر پلیٹ میں رکھ کربھارت کو دے دیا گیا۔ ووٹ کوعزت نہ دی گئی توملکی حالات ایسے ہی رہیں گے۔

انہوں نے کہاشرم کی بات ہے بنگلا دیش ہم سے آگے نکل گیا۔بھارت میں طاقت میں ہم سے آگےنکل گیا۔ افغانستان کی کرنسی بھی پاکستان سےمضبوط ہے۔پاکستان کی ترقی کےلئےبڑی سےبڑی قربانی دینگے۔

احسن اقبال کاکہنا تھاکہ ہم چوروں کےدورمیں آٹا35روپےفی کلوتھا۔آج حاجی کےدورمیں آٹا70روپےفی کلو ہوگیا ہے۔کون چور اور ڈاکو ہے،عوام خود فیصلہ کرے۔

انہوں نےکہاپی ڈی ایم کاہدف عمران خان ہے۔امید ہےکہ پیپلزپارٹی اپنی بات کا پاس رکھےگی۔ہم آصف زرداری اوربلاول کےبیان پرتبصرہ نہیں کرینگے۔ہم ذاتیات کی بیان بازی سےپرہیزکرینگے۔موٹرویز پرسفر کرنے والوں سےہماری کرپشن کاپوچھاجائے۔پوری اپوزیشن استعفادےدےتوموجودہ نظام گرجائےگا۔کوئی ایک جماعت استعفیٰ نہ دےتوفائدہ نہیں ہوگا۔

انہوں نےکہاموجودہ اسمبلی میں عوام کےلئےکچھ نہیں ہوتا۔وزراء کوصرف گالم گلوچ کرناآتاہے۔ ہماراہدف نظام کی تبدیلی ہے۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کےمطابق پاکستان میں کرپشن بڑھی ہے۔وزیراعظم بتائیں عثمان بزدارکوکون سےمیرٹ پررکھا۔جب سے ایماندارآئے چینی115روپے فی کلو ہوگئی۔

PDM

PPP

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div