Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان اور روس کا دو طرفہ رابطے اور تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد:پاکستان اور روس نے دو طرفہ رابطے اور تجارتی تعلقات...
شائع 07 اپريل 2021 01:24pm

اسلام آباد:پاکستان اور روس نے دو طرفہ رابطے اور تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک اقتصادی تعاون کیلئے بھی پرعزم ہیں۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لارؤف وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ پہنچے ، جہاں شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا استقبال کیا، روسی وزیر خارجہ نے دفترخارجہ میں پودا بھی لگایا۔

وزارتِ خارجہ میں پاکستان اور روس کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے،دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے اپنے اپنے وفد کی قیادت کی۔

مذاکرات میں اقتصادی، تجارتی ودفاعی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روس انسداد دہشتگردی صلاحیت بڑھانے میں تعاون کرے گا، روس کے ساتھ اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کے جلد آغاز کیلئے پرعزم ہیں، نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کی زیادہ رکاوٹیں دور ہو چکیں، جلد کام آگے بڑھے گا، توانائی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے روسی تعاون درکار ہے، انسداد دہشتگردی کیلئے ملکرایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہاکہ ہمارے درمیان پاک ایران بھارت پائپ لائن پرکوئی بات نہیں ہوئی، پاک بھارت تعلقات معمول پرآنے کے خواہاں ہیں، باہمی تجارت چالیس فیصد اضافہ سے 790ملین ڈالرز کوپہنچ گئی ہے،مشترکہ فوجی مشقیں بھی ہونے جارہی ہیں۔

افغانستان میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے سرگئی لارؤف نے کہاکہ مسئلہ کا حل سیاسی مذاکرات سے ہی ہو سکتا ہے، امریکا خطے کو عدم استحکام کا شکارکرنے کی کوشش کررہا ہے،نئی تقسیم لائنز کے واضح طورُ پر خلاف ہیں۔

روسی وزیرخارجہ نے کہاکہ نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کی تعمیراہم ہے، کورونا ویکسین کی پندرہ ہزار ڈوز پاکستان کو فراہم کیں، مزید ڈیڑھ لاکھ فراہم کررہے ہیں۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

پاکستان

اسلام آباد

Dialogue

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div