Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

عوام نے ایک بار پھر ووٹ کو عزت دو کی جنگ جیت لی، مریم نواز

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام نے ایک...
شائع 11 اپريل 2021 09:04am

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام نے ایک بار پھر ووٹ کو عزت دو کی جنگ جیت لی،نواز شریف کا بیانیہ جیت گیا، جب بھی منصفانہ الیکشن ہوں گے جیت شیر کی ہی ہوگی۔

ڈسکہ میں (ن) لیگی امیدوار کی فتح کے بعد کئی ٹویٹس میں مریم نواز نے ڈسکہ کے عوام کو مبارک باد اور شاباشی دی اور کہا کہ ڈسکہ کے غیور اور بہادر عوام نے آج ایک بار پھر ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کی جنگ جیت لی اور ساری دنیا پر واضح کر دیا کہ کس طرح 19 فروری کو کٹھ پتلی وزیراعظم کی نگرانی میں ووٹ کی عزت پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔

مریم نواز نےحکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‏سن لو! عوام کیا کہہ رہے ہیں؟ غربت مہنگائی اور بے روزگاری کے ستائے ہوئے عوام سے تمہیں کوئی نہیں بچاسکتا، ڈرو اپنے انجام سے۔

ایک اور ٹویت میں مریم نواز نے کہا کہ ‏نواز شریف کا بیانیہ جیت گیا، جب بھی منصفانہ الیکشن ہوں گے جیت شیرکی ہی ہوگی، نواز شریف کی سیاست ختم کرنے والے یاد رکھیں نواز شریف ایک نظریےکا نام ہے جو عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے، اس جعلی حکومت کے دن گنے جاچکے، وہ دن دور نہیں جب اس ملک میں عوام کی حکمرانی ہوگی، جعل سازوں کی نہیں۔

نائب صدر مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ ‏جہاں جہاں ووٹ پڑے گا الحمدللہ وہاں نوازشریف جیتے گا، شیر دھاڑے گا، عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب ووٹ چوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال اور منفی ہتھکنڈوں کے باوجود جیت ووٹ اور عوام کی ہوئی، تمام صوبوں کے ضمنی انتخابات میں حکومت کی پے درپے شکست حکومت پر عوامی عدم اعتماد ہے، عوام سے مسترد شدہ حکومت کے قائم رہنے کا کوئی جواز نہیں بچا۔

مریم نواز نے کہا کہ آج کی جیت ان معصوم شہدا کے نام کرتے ہیں جن کا خون 19 فروری کو ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے ڈسکہ میں بہایا گیا، معصوموں کا خون بہا کر، 22 پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو اغوا کرکے بھی حکومت کے ہاتھ رسوائی کے سوا کچھ نہیں آیا،وفاقی اور صوبائی حکومت کو 19 فروری سے بھی بری شکست ہوئی۔

Maryam Nawaz

lahore

by election

nosheen iftikhar

NA 75 Daska

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div