مریم نواز نے کہا کہ الیکشن کمشنر استعفیٰ نہیں بلکہ عمران خان کو حساب دینا ہوگا، یہ سیاسی دشمنی میں اتنا آگے نکل گئے ہیں کہ مدینہ منورہ جیسی پاک جگہ پر لندن سے بندے بھیج کر شہباز شریف کے خلاف نعرے لگوائے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے ذاتی وجوہات کی بناء پر درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی جس پر عدالت نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی کو بھجوا دی۔
پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور اپنے اختتام کو پہنچا، ہم اللہ تعالیٰ کے آگے سر جھکاتے ہیں اور اس کی رہنمائی اور کامیابی کیلئے دعا کرتے ہیں، مریم نواز
مریم نواز کا کہنا تھا کہ سازشی خط جعلی ہے جس کا کوئی وجود نہیں، عوام جان چکی کہ وہ ایک جھوٹ تھا جو نہیں چل سکا، انٹرنیشنل سازش کا مہرہ خود عمران خان ہے۔