Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

میکسیکو: میٹرو ٹرین کی بالائی گزرگاہ بیٹھ گئی، 15 افراد ہلاک

میکسیکو میں میٹرو ٹرین کی بالائی گزرگاہ بیٹھنے کے نتیجے میں 15...
شائع 04 مئ 2021 08:38pm

میکسیکو میں میٹرو ٹرین کی بالائی گزرگاہ بیٹھنے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت میکسیکو ستی میں تعمیر و مرمت کے دوران میٹرو ٹرین کی بالائی گزر گاہ کا ایک حصہ اپنے اوپر موجود بوگیوں سمیت بیٹھ گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بوگیاں نیچے سے گزرتی گاڑیوں کے اوپر گری ہیں۔ حادثے میں 15 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے ہیں۔میٹرو ٹرین کی بالائی گزرگاہ نیچے موجود سڑک سے تقریباً 5 میٹر بلند تھی۔

اطلاعات کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کاموں کا آغاز ہو گیا ہے۔

mexico

Collapse

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div