Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

'بڑے ڈیموں سے سستی بجلی پیدا ہوسکے گی'

صحافیوں سے گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا ملک کےسارے علاقوں میں چھوٹے چھوٹے ڈیم بنائےجاسکتےہیں۔ہائیڈرومنصوبوں سے سستی بجلی بنائی جاسکتی ہے۔
اپ ڈیٹ 19 مئ 2021 06:52pm

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں بڑےڈیموں سےسستی بجلی پیداہوسکےگی۔ڈیموں کی تعمیرسے80لاکھ آبادی سیراب ہوگی۔

وزیراعظم نے مہمندڈیم کےدورےکےموقع پرصحافیوں سےگفتگو کی۔

وزیراعظم کاکہناتھا کہ زیادہ اراضی سیراب ہونےسےاجناس کی پیدواربڑھےگی۔رواں سیزن میں گندم کی پیداواربڑھےگی۔ملک کےسارے علاقوں میں چھوٹے چھوٹے ڈیم بنائےجاسکتےہیں۔ہائیڈرومنصوبوں سےسستی بجلی بنائی جاسکتی ہے۔

وزیراعظم نے کہابھاشااورداسوڈیم سمیت10ڈیم بنائےجارہےہیں۔2028تک گردشی قرضہ1455ارب روپےتک پہنچ جائےگا۔

انہوں نے مزید کہاکوروناکی تیسری لہرخطرناک ہے،عوام ماسک کااستعمال کریں۔

Dasu Dam

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div