Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

این سی او سی کی آزادکشمیر اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کی سفارش

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے...
اپ ڈیٹ 31 مئ 2021 12:36pm

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے آزادکشمیر اسمبلی کے انتخابات 2ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی سفارش کردی۔

**کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر این سی او سی نےچیف الیکشن کمشنرآزادکشمیر کو مکتوب لکھا ہے جس میں سفارش کی ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات 2ماہ کیلئے ملتوی کئے جائیں۔

این سی او سی کے مطابق انتخابات میں بڑےسیاسی اجتماعات کوروناوباءکو پھیلانےکاباعث بنیں گے،آزاد کشمیرمیں کوروناریٹ زیادہ رہاہے، انتخابات ملتوی کئے جائیں تاکہ ویکسی نیشن کی جاسکے۔

وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدرنے مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات صرف جنگ کی صورت میں ہی ملتوی کےش جاسکتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری محمد یاسین نے بھی فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ آئین میں انتخابات کے التوا ءکی کوئی گنجائش نہیں۔

صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سلطان محمود نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے الزامات کومسترد کیا ہے۔

انتخابات کے التواء کی تجویز پرآزاد کشمیر کی حکمران جماعت اور اپوزشین ایک پیج پر ہیں تاہم حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہوا ۔

ادھر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کو فون کرکے این سی او سی کے خط کی مذمت کی ہے۔ **

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

Election

postponed

cheif election commisioner

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div