Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

راجن پور: آپریشن ناکام،مذاکرات کے بعد 2 مغوی پولیس اہلکار بازیاب

راجن پور میں پولیس ڈاکوؤں کے سامنے بے بس ہوگئی۔ راجن پور میں...
شائع 02 جون 2021 12:10pm

راجن پور میں پولیس ڈاکوؤں کے سامنے بے بس ہوگئی۔ راجن پور میں پولیس نے لٹھانی گینگ کے سامنے ایک بار پھر گھنٹے ٹیک دیئے، آٹھ روز سے جاری آپریشن کی ناکامی کے بعد بالآخر مذاکرات کے ذریعے ہی دو مغوی پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرایا گیا۔

ذرائع کے مطابق لٹھانی گینگ نے اپنے ارکان کی رہائی کی شرط پر دو مغوی پولیس اہلکاروں عرفان مںظور اور راشد کو چھوڑ دیا۔ رہائی پانے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور لٹھانی گینگ میں مقامی سرداروں کی معاونت سے مذاکرات ہوئے اور آج گینگ کے زیر حراست ارکان کو رہا کردیا جائے گا۔

تاہم پولیس ترجمان نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں کو آپریشن کے ذریعے ہی بازیاب کرایا گیا۔ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے بدلے ڈاکوؤں کے ساتھی چھوڑے جانے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔

پولیس کی جانب سے اب بھی ڈاکووں کے ٹھکانوں کی طرف پیش قدمی اورانہیں گھیرے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

Punjab police