Aaj TV News

BR100 4,958 Decreased By ▼ -3 (-0.06%)
BR30 24,301 Decreased By ▼ -122 (-0.5%)
KSE100 46,522 Decreased By ▼ -6 (-0.01%)
KSE30 18,423 Increased By ▲ 1 (0.01%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,227,905 1,897
DEATHS 27,327 81
Sindh 451,448 Cases
Punjab 423,670 Cases
Balochistan 32,772 Cases
Islamabad 104,348 Cases
KP 171,589 Cases

نشے میں دھت دولہا اور باراتیوں نے دلہن سے ڈانس کرنے کا مطالبہ کر دیا جس پر دلہن نے شادی سے ہی انکار کردیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر الہٰ آباد کے ایک نواحی گاﺅں میں پیش آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق باراتی اور دولہا گھر سے ہی شراب پی کر آئے تھے، تاہم لڑکی اور اس کے گھر والوں نے نظر انداز کیا۔ مگر جب دلہن کو لایا گیا تو دولہا نے پھیروں سے قبل اسے ڈانس کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی، جس پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا اور وہاں سے چلی گئی۔

لڑکی کے انکار پر دولہا نے ہنگامہ شروع کردیا، جبکہ دولہے کی فیملی نے پولیس کو بھی بلالیا۔ ان کا خیال تھا کہ پولیس معاملہ رفع دفع کرا دے گی اور لڑکی شادی کے لیے مان جائے گی۔

مگر دلہن اپنے مؤقف پر ڈٹ گئی اور دولہا اور بارات کو دلہن کے بغیر ہی لوٹنا پڑا۔