Aaj TV News

BR100 4,744 Increased By ▲ 67 (1.43%)
BR30 22,971 Increased By ▲ 921 (4.18%)
KSE100 45,275 Increased By ▲ 457 (1.02%)
KSE30 17,837 Increased By ▲ 195 (1.11%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,241,825 1,400
DEATHS 27,638 41
Sindh 456,343 Cases
Punjab 429,655 Cases
Balochistan 32,875 Cases
Islamabad 105,217 Cases
KP 173,353 Cases

کراچی :سندھ حکومت نے ہفتے میں دو روز کاروبار کی بندش کے خاتمے کا اعلان کردیا،اب صرف ایک دن اتوار کو کاروبار بند جبکہ باقی دن کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کی مجموعی صورت حال اور ویکسی نیشن کے عمل سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک 30لاکھ 35ہزار 998کوویڈ ویکسین کے ڈوزز موصول ہوچکی ہیں، اس وقت تک 24لاکھ 66ہزار 458 ڈوزز استعمال ہوچکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کوویڈ 19 کے مریضوں کا تشخیص کی شرح 4.5 فیصد پر آگیا ہے، اسپتالوں پر اب کچھ دباؤ کم ہوا ہے، کراچی میں کل 9.5 نئے کیسز تشخیص ہوئے ہیں، حیدرآباد میں تشخیص کی شرح 5.65 فیصد ہے، کراچی شرقی میں تشخیص کی شرح 12 فیصد اور ضلع جنوبی میں 9 فیصد ہے، جون میں اب تک 192 مریض انتقال کرگئے۔

کورونا کیسز میں کمی :اسکولوں میں 15 جون سے سیکنڈری کلاس کی بحالی کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ نےکراچی اور حیدر آباد میں کورونا کیسز کی شرح میں بہتری کے باعث اسکولوں میں 15 جون سے سیکنڈری کلاس کی بحالی کا اعلان کردیا ۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ کل سے کھولی جائیں گی،کورونا کی صورتحال میں بہتری کی صورت میں پرائمری کی کلاسز 21 جون سے کھولی جائیں گی۔

اب اتوار کے دن کاروبار بند ہوگا

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہفتے میں 2 دن کی بندش کے بجائے این سی او سی کے فیصلے کے مطابق کاروبار بند کیا جائے گا، اب اتوار کے دن کاروبار بند ہوگا اور باقی دن کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا بغیر ویکسین لگائے سرٹیفکیٹ جاری ہونے کی خبر کا نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے ایکسپو سینٹر میں بغیر ویکسین لگائے سرٹیفکیٹ جاری ہونے کی آج نیوز کی خبر کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ اور وزارت داخلہ کو سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کرتےہوئے کہا کہ کورونا کے حوالے سے کرپشن اور نااہلی ناقابل برداشت ہے آئی جی سندھ اور محکمہ داخلہ آج نیوز کی خبر پر کارروائی کریں ،متعلقہ افرد کلای ف قانون کے مطابق کارورائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی ہدایت دی کہ اب جو ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں اس کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار دیں۔

اسکولوں کے عملے کیلئے ویکسی نیشن لازمی

دوسری جانب سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سندھ کوروناٹاسک فورس کے اجلاس میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز کل بروز منگل 15 جون سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کورونا کی صورتحال میں مزید بہتری آنے کی صورت میں پرائمری کلاسز 21 جون سے شروع کردی جائیں گی، اسکولوں کے سارے عملے کیلئے ویکسی نیشن ہونا لازمی ہوگا۔