Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'معیشت کے حوالے سے ہمارے اقدامات دنیا کےلئے مثال ہیں'

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کہتےہیں کورونا کےدوران...
شائع 17 جون 2021 08:16pm

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کہتےہیں کورونا کےدوران ہمارےاقدامات کی گواہی عوام دیتےہیں۔دنیا نےپاکستان سےکوروناسےبچناسیکھا۔معیشت کے حوالے سےہمارےاقدامات دنیاکےلئےمثال ہیں۔

اسدعمرنے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہابجٹ تقریرکےجواب میں تقریرکی جاتی ہے۔ شہبازشریف کی تقریرکچھ زیادہ طویل تھی۔جواب دینےلگوں تو 2 دن لگ جائیں گے۔

انہوں نےکہاعمران خان نےحکومت سےپہلےبھی عوام کی خدمت کی۔غریب طبقےکی مددکرناریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے۔لنگرخانےمیں غریب لوگوں کو باعزت طریقےسےکھاناملتاہے۔وزیراعظم ہاؤس کےاخراجات کم کرکے خدمت کررہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈرنے20منٹ تک ڈینگی کےدوران اپنےکام بتائے۔کورونا کےدوران ہمارےاقدامات کی گواہی عوام دیتےہیں۔دنیا نےپاکستان سےکورونا سےبچناسیکھا۔معیشت کےحوالےسےہمارےاقدامات دنیا کےلئےمثال ہیں۔

اسد عمر نے کہالندن،پیرس اوردبئی میں حکمرانوں کی جائیدادیں ہیں۔پیسہ کہاں سے آیا؟ یہ پوچھناعوام کاحق ہے۔ عمران خان نےسپریم کورٹ میں اپناریکارڈ پیش کیا۔سپریم کورٹ نےعمران خان کوصادق و امین قراردیا۔

وفاقی وزیرنےکہااپوزیشن لیڈرنےصرف پنجاب کےمنصوبوں کاذکرکیا۔3مرتبہ وفاق میں رہنےکےباوجودایک اسپتال نہیں بنواسکے۔نوازشریف کوپاکستان کے کسی اسپتال پراعتبارنہیں تھا۔

انہوں نےمزید کہااپوزیشن لیڈرنےکہاخیبرپختونخواکی حکومت ملتی توتقدیربدل دیتے۔خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ن کی حکومت بھی رہی ہے۔ن لیگ خیبرپختونخوا میں کارکردگی نہیں دکھاسکی۔خیبرپختونخواکےعوام نےن لیگ کو مسترد کردیا۔خیبرپختونخوانےپی ٹی آئی کو2مرتبہ منتخب کیا۔خیبرپختونخواکی تاریخ میں کوئی حکومت دوسری بارنہیں آئی۔

انہوں نے کہابجلی کےمنصوبےسستےتھےتوقانون میں ترمیم کیوں کی؟مسلم لیگ ن کےدورمیں ملکی معیشت تباہ حال تھی۔عمران خان نےابتداء میں مشکل ترین فیصلےکیے۔عمران خان ملک کی بہتری چاہتےتھے۔آج ہماراکرنٹ اکاؤنٹس سرپلس ہوگیا ہے۔

اسد عمر نے کہا ن لیگ کےدوران میں ایکسپورٹس میں کمی ہوئی۔ ملک کوتباہ کرنےوالےہم کودرس دیتےہیں۔ ہمارے دورمیں ملکی ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا۔اوور سیزپاکستانیزعمران خان پریقین کرتےہیں۔ہم اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کاحق دلاکررہیں گے۔

وفاقی وزیرنے اپنے خطاب میں یہ بھی کہاکہ ن لیگ کےدورمیں کسانوں کےلئےصرف تقریریں کی گئیں۔پی ٹی آئی نےگندم کی قیمتوں میں 500روپےکااضافہ کیا۔ ن لیگ کےدور میں گنےکےکاشتکار رل گئےتھے۔ہمارےدورمیں گنےکےکاشتکارخوشحال ہوگئےہیں۔پی ٹی آئی حکومت نےکسانوں کوان کاحق دلوایا۔ن لیگ کے دور میں ٹیکسٹائل انڈسٹریزبیچی جارہی تھیں۔آج فیصل آباد میں نئی انڈسٹریزلگ رہی ہیں۔ہم باتیں نہیں کرتے،کارکردگی دکھاتے ہیں۔

انہوں نےبتایا کہ صحت کارڈسےغریب آدمی کہیں بھی علاج کراسکتاہے۔نوجوانوں کےلئےکامیاب جوان پروگرام شروع کیاگیا۔نوجوان ہنرپروگرام کوبھی آگے بڑھایا جائےگا۔ احساس پروگرام کےذریعے9کروڑافرادکی مدد کی گئی۔ عمران خان ماحولیات پرخصوصی توجہ دےرہےہیں۔

کراچی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کراچی ملک کوریونیودینےوالاسب سےبڑاشہرہے ۔کراچی میں سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں،کوئی کچرانہیں اٹھاتا۔اندرون سندھ کاحال بھی بہت برا ہے۔

انہوں نے کہاجنوبی بلوچستان اورشمالی وزیرستان میں بھی کام کرینگے۔قبائلی اضلاع کےفنڈزمیں اضافہ کیاگیا ہے۔سندھ حکومت اورآزادجموں کشمیر حکومت نے تاحال ویکسین نہیں خریدی۔وفاق پورےملک میں عوام کومفت ویکسین لگارہی ہے۔18ویں ترمیم کےبعدصحت کاشعبہ صوبےکےماتحت ہے۔وفاق عوام کو46ارب روپے کی ویکسین لگاچکا ہے۔وفاق سندھ کو59ارب روپےکی امداد کرےگا۔وفاق سندھ کو65ارب روپے دےچکا ہے۔ہم سندھ کےعوام کی خدمت کررہے ہیں اور کرتےرہیں گے۔

asad umar

National Assembly

Federal Minister

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div