Aaj News

ہفتہ, دسمبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Akhirah 1446  

'حکومت انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کی تجاویز کا خیر مقدم کرے گی'

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ...
شائع 22 جون 2021 10:18pm

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو حکومت پر تنقید کرنے کا پورا حق حاصل ہے لیکن اس کےساتھ اسےنظام کےلئے بھی مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

قومی اسمبلی میں منگل کےروز بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وفاقی وزیر نے ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی اور عدالتی اصلاحات سمیت مختلف امور پر حکومت کے ساتھ بیٹھنے کی دعوت دی۔

وزیراطلاعات نےکہاحکومت انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کی تجاویز کا خیرمقدم کرے گی۔حکومت الیکشن کمیشن کو مضبوط بنانا چاہتی ہے.صاف اور شفاف انتخابات کےلئے الیکٹرانک مشینوں کا استعمال یقینی بنانا ہوگا۔

ریڈیو پاکستان

fawad chaudhry

National Assembly

Federal Information Minister