Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

'وفاقی حکومت میں شامل سندھ کے نمائندے گونگے ہیں'

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت میں...
شائع 25 جون 2021 08:26pm

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل سندھ کے نمائندے گونگے ہیں، سندھ اسمبلی نے بجٹ منظور کرلیا، ناقدین تقریر کی تیاری کررہے تھے لیکن دل کے ارماں آنسووں مں بہہ گئے، ایم کیو ایم کو سوچنا چاھیئے کہ ان کے مینڈیٹ پر چائنا کٹنگ کس نے کی ہے۔

سندھ اسمبلی میں مشیر قانون مرتضٰی وہاب نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ پر بحث ہر پالیمانی جماعت کا حق ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے بحث کی آڑ میں اسمبلی کے ماحول کو خراب کیا گیا، اگر اپوزیشن لیڈر نے تقریر نہیں کی تو وزیراعلٰی نے بھی نہیں کی۔

مرتضٰی وہاب نے اپوزیشن کی جانب سے زباں بندی کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ پر بحث میں حکومت سے زیادہ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے بات کی لیکن کٹوتی کی تحاریک کسی نے پیش نہیں کیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے باہمی تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں کو رابطے کا ازسرنو جائزہ لینا چاھیئے۔

مرتضٰی وہاب نے سندھ میں گیس بحران پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت میں شامل سندھ کے نمائندے گونگے ہیں، یا پھر انکی کام کرنے کی نیت نہیں۔

مرتضٰی وہاب نے اپوزیشن جماعتوں پر پھر سوال کیا کہ انہیں بجٹ پر اعتراض کیا ہے۔

Federal govt

Murtaza Wahab

Sindh Assembly

sindh govt

Sindh budget

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div