Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

قومی اسمبلی نے فنانس بل پیش کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے فنانس بل پیش کرنے کی تحریک کثرت رائے ...
شائع 29 جون 2021 03:00pm

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے فنانس بل پیش کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی، تحریک کےحق میں 172اور مخالفت میں 138 ووٹ آئے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس پہلے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی سربراہی میں شروع ہوا جس کے بعد اسمبلی اجلاس کی سربراہی اسد قیصر نے سنبھال لی اور قاسم سوری گنتی کے لیے ارکان میں شامل ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان، سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اپوزیشن اراکین بھی اجلاس میں موجود ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانس ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کیا جس کی اپوزیشن کی جانب سے مخالفت کی گئی ہے۔

ایوان نے فنانس بل پیش کرنے کی تحریک کی زبانی منظوری لی جسے نواب تالپور نے چیلنج کردیا جس کے بعد اسپیکر نے گنتی کرنے کی ہدایت کردی۔

ایوان میں گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی نے فنانس بل پیش کرنے کی تحریک کو شق وار کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

فنانس بل پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 172 ووٹ آئے جبکہ 138 ووٹ تحریک کخلائف آئے۔

ایوان میں تحریک کی منظوری کے بعد فنانس بل 2021 کی شق وار منظوری لینے کا عمل شروع کیا گیا۔

اسلام آباد

National Assembly

speaker asad qaiser

Qasim Suri

Finance Bill 2021

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div