Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

ترکی کے آسمان پر جلتے ہوئے گولے نے خوف کی لہر پیدا کردی

برادر اسلامی ملک ترکی کے آسمان پر بھڑکتی سبز رنگ کی روشنی نے...
شائع 03 اگست 2021 12:34pm

برادر اسلامی ملک ترکی کے آسمان پر بھڑکتی سبز رنگ کی روشنی نے خوف کی لہر دوڑا دی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترکی کے شہر ازمیر میں گزشتہ رات 2 بجے آسمان پر سبز رنگ کا جلتا ہوا گولہ دیکھا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسمان سے ایک گولہ تیزی سے زمین کی طرف بڑھ رہا ہے، لیکن اچانک اس میں سبز رنگ کی آگ بھڑک اٹھتی ہے اور آسمان پر سبز رنگ چھا جاتا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ یہ شاید کوئی اڑن طشتری تھی جو بے قابو ہوگئی، کچھ افراد نے تبصرہ کیا کہ یہ کوئی میزائل تھا جو کسی سیٹلائٹ سے جا ٹکرایا ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر ہی آسٹرو فزکس کے ایک پروفیسر نے اس کی وضاحت کردی۔

پروفیسر کا کہنا تھا کہ خلا سے برسنے والے ٹکڑے اکثر زمین کی فضا میں داخل ہونے سے پہلے ہی جل جاتے ہیں اور یہ بھی انہی میں سے ایک تھا، جو ٹکڑا صحیح سلامت زمین پر گر جائے اسے شہاب ثاقب کہا جاتا ہے۔

پروفیسر کے مطابق ہر سال جولائی اور اگست میں خلا سے پتھروں کی بارش ہوتی ہے اور فی گھنٹہ 50 شہاب ثاقب کے ٹکڑے زمین کی طرف گرتے ہیں، لیکن زیادہ تر زمین کی فضا میں داخل ہونے سے پہلے ہی جل کر راکھ ہوجاتے ہیں۔

پروفیسر کی اس وضاحت کے بعد خوفزدہ شہریوں کی کچھ تسلی ہوئی اور وہ پرسکون ہوئے۔

missile attack

Turkey

UFO

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div