Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

اب ہمیں اسکول بند نہیں کرنے بلکہ چلانے ہیں، وزیر تعلیم سندھ

سندھ کے وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے اسکولوں کو مزید بند نہ کرنے...
اپ ڈیٹ 30 اگست 2021 02:47pm
تصویر: منسٹری آف ایجوکیشن، سندھ
تصویر: منسٹری آف ایجوکیشن، سندھ

سندھ کے وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے اسکولوں کو مزید بند نہ کرنے کا اشارہ دے دیا۔ سردار شاہ کہتے ہیں کہ اب ہمیں اسکول بند نہیں کرنے بلکہ چلانے ہیں۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے تعلیمی عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔ لیاری، کھڈہ مارکیٹ، دریا آباد، بلدیہ، مواچھ گوٹھ، شیر شاہ، قصبہ، علیگڑھ، پاپوشنگر، لیاقت آباد، بھٹہ ولیج، کیماڑی کے اسکولوں سے حاصل اطلاعات کے مطابق حاضری کا تناسب بیس فیصد سے بھی کم رہا۔ سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ نے صبح لیاری کے مختلف اسکول اور کالجوں کا دورہ کیا۔

آج نیوز کے نمائندے کامران شیخ کے مطابق اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اب ہمیں اسکول بند نہیں کرنے بلکہ چلانے ہیں۔ ہمیں کورونا وباء کے ساتھ رہنا ہے تو رویہ بہتر کرکے چلنا ہوگا اور اس او پیز پر عمل کرتے ہوئے تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ میرے نکلنے کا مقصد آج تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کا عمل، ویکسینیشن سرٹیفیکٹس اور حاضری چیک کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں غریب بچے پڑھتے ہیں ہمیں معیار تعلیم کو بہتر کرنا ہوگا۔ وزیر تعلیم نے لیاری میں قائم نصرت بھٹو کالج اور اس سے متصل عزت خان اسکول کا دورہ کیا تو اسکول کی عمارت تباہ حال پائی۔ جگہ جگہ کچرا موجود تھا جبکہ پانی، بجلی جیسی بنیادی سہولیات بھی میسر نہ تھیں، جس پر انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے ریجنل ڈائریکٹر کالجز پر بھی اظہار برہمی کیا اور سیکریٹری کالجز سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر تعلیم نے کے ایم اے اسکول کھارادر، عبداللہ ہارون اسکول کا بھی دورہ کیا، ان کے ہمراہ محکمہ اسکول، اور کالجز ایسوسی ایشن کے افسران ڈائریکٹر جنرل کالجز، ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی، رجسٹرار رفیعہ جاوید بھی موجود تھیں۔

sindh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div